کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری،پہلگام سرد ترین مقام

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
icicles hanging at the tourist resort of Drang in Tangmarg area of north Kashmir’s Baramulla district on Wednesday. PHOTO BY BILAL BAHADUR

سری نگر، 25 دسمبر

وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کے پانچویں روز گرچہ موسم خشک ہے تاہم شبانہ سردیوں کا زور برابر قائم ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گرید جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.3 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 31 دسمبر تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 سے 26 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 27 دسمبر کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 28 سے 31 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

وادی کشمیر میں خشک موسم مگر ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کی سلامی کے بیچ سردیوں کا بادشاہ ’چلہ کلان‘ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اپنے چالیس روزہ مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہوگیا۔چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔یو این آئی

Share This Article