کشمیر تنازعہ جبر سے نہیں بلکہ انصاف اور مساوات کی بنیاد پر حل کیا جاسکتا ہے/ رجب اردگان

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/14فروری :/ کشمیر مسئلہ پر ترکی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے کی بات کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ترکی کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا پاکستان کے لیے ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دورے پاکستان کے دوران پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ترکی کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا پاکستان کے لیے ہے۔رجب طیب اردگان نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی کی اسمبلی اور سینیٹ سے کہا کہ ‘ مسئلہ کشمیر تنازعہ جبر سے نہیں بلکہ انصاف اور مساوات کی بنیاد پر حل کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ ‘ان کا یہ بیان جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے چھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد سامنے آیا ہے۔پاکستانی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔رجب طیب اردگان نے مزید کہا کہ ترکی شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔اردگان نے یہ بھی کہا کہ ترکی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ذریعہ سیاسی دباؤ کے اطلاق کے خلاف پاکستان کی حمایت کرے گا۔خیال رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ (سی این آئی )

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے