کرناہ تحصیل کا موسم سرما میں شدید برف باری کے سبب ضلع کے صدر مقام سے رابطہ منقطع ہوجاتا ہے۔ اس دوران سڑک پر برف باری کے دوران سفر کرنے کی صورت میں حادثات کا اندیشہ رہتا ہے۔
اس معاملے میں انجینئر رشید نے ایوان زیریں میں بینرز ہاتھ میں اٹھائے ہوئے احتجاج کیا۔
ان کاماننا ہے کہ اگر کرناہ اور کپوارہ کے درمیان سادھنا ٹاپ پر ٹنل تعمیر کی گئی ہوتی تو گزشتہ روز کرناہ علاقے سے آنی والی گاڑی حادثہ کا شکار نہ ہوتی۔
واضع رہے کہ گزشتہ روز کرناہ سے آنے والی گاڑی سادھنا ٹاپ کے مقام پر برف کے تودوں کی زد میں آکر گہری کھائی میں جاپڑی۔ جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔
اسی طرح گریز علاقہ جو موسم سرما میں برف باری کے سبب ضلع صدر مقام سے اس کی ٹرانسپورٹ سہولتیں مسدود ہوجاتی ہیں۔ اس دوران یہاں کی سڑکیں وبال جاں ثابت ہوسکتی ہیں۔
