کشمیرمسلسل ٹھٹھرتی سردیوں کی لپیٹ میں،شوپیاں، پلوامہ سرد ترین علاقے

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 17 (UNI) Lakes and streams are still frozen after recent snowfall following dip in night temperature sweeps the cold wave conditions across the Kashmir valleydisrupt normal life on Sunday. UNI SRN PHOTO 1

سری نگر، 15 جنوری

خشک موسمی صورتحال کے بیچ وادی کشمیر میں مسلسل ٹھٹھرتی سردیوں کی لپیٹ میں ہے جس نے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع وادی کے سرد ترین علاقے رہے ہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ضلع اننت ناگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 15 جنوری سے درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سخت سردیوں کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں چل رہا ہے جو 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

Share This Article