کشتواڑ میں’پی آئی اے‘طیارے کی شکل کا پاکستانی غبارہ برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں جمعے کو پولیس نے ایک جہا ز نما غبارے کو برآمد کیا جس پر (پی آئی اے)لکھا ہوا تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دچھن کے پرنگس علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک جہاز نماز غبارہ ، جس پر (پی آئی اے) لکھا تھا،دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور انہوں نے اس غبارے کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بادی النظر میں یہ غبارے سرحد پار سے ہوا میں اڑائے گئے ہوں گے جویہاں علاقہ میں آگرے ہیں تاہم پولیس ہر زاویہ سے معاملہ کی چھان بین کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی غبارے برآمد ہونے کے اکثر واقعات جموں کے سرحدی علاقوں میں رونما ہوتے ہیں جبکہ ضلع کشتواڑ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہے۔

یو این آئی

Share This Article