کشتواڑ اور کرگل میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس، کوئی نقصان نہیں

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 6 اپریل

ضلع کشتواڑ اور لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کشتواڑ میں جمعہ کی رات 11 بجر 2 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

سینٹر کے مطابق قبل ازیں کشتواڑ میں ہی جمعہ کے روز 5 بجکر 20 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

سینٹر کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں ہفتے کے روز 10 بجکر 17 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔(یو این آئی)

Share This Article