کرگل میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

سری نگر، 26 ستمبر

مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ضلع کرگل میں جمعرات کی شب دیر گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ کے کرگل میں جمعرات کی شب 11 بجکر 2 منٹ پر زلزلہ آیا۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
تاہم اس زلزلے سے علاقے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لداخ کے ہی ضلع لیہہ میں 14 ستمبر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

Share This Article