کرونا ایک پیچیدہ دشمن ہے مگر اس کے خلاف جنگ جیتیں گے/ ٹرمپ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
WASHINGTON, DC - MARCH 01: U.S. President Donald Trump participates in a meeting with leaders of the steel industry at the White House March 1, 2018 in Washington, DC. Trump announced planned tariffs on imported steel and aluminum during the meeting, with details to be released at a later date. (Photo by Win McNamee/Getty Images)

سرینگر/22مارچ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا سے نمٹے کیلئے ایک نئے اقتصادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرونا’ ایک مشکل اور پیچیدہ دشمن ہے مگر اس کے خلاف جنگ میں جلد فتح حاصل کریں گے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا وبا کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ کرونا کا پتہ لگانے کے لیے مفت ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔ٹرمپ نے چین پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وبا کے ظاہر ہونے کے لمحے میں چین کو ہمیں مطلع کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے اخبار "واشنگٹن پوسٹ” کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ اخبار واقعات کے ٹھوس ثبوت کے بغیر ان کی کوریج کرتا ہے۔ٹرمپ نے کرونا کی وبا کی وجہ سے نیویارک شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا۔امریکی صدرنے کہا کہ ملیریا کی دوائی کو کرونا کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مستقل قریب میں ہم اس کی ویکسن بھی تیار کرلیں گے۔اس موقعے پرامریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ امریکی عوام نے کرونا مخالف فیصلوں پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔پینس نے مزید کہا کہ ہم وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ڈاکٹروں کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پینس نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن جماعتیں کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کر رہی ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے