کروناوائرس کے پیش نظر تمام امتحانات اور داخلہ سرگرمیاں 31مارچ تک معطل

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: عالمگیر سطح کے وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات و خدشات کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے ماہ رواں کی 28 تاریخ تک تمام تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں معطل کی ہیں جبکہ بابا شاہ غلام شاہ یونیورسٹی راجوری نے بھی یونیورسٹی کی تمام تر سرگرمیوں کو 31 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔کرنٹ نیوز آ ف انڈیا کے مطابق عالمگیر سطح کے وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات و خدشات کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے ماہ رواں کی 28 تاریخ تک تمام تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں معطل کی ہیں جبکہ بابا شاہ غلام شاہ یونیورسٹی راجوری نے بھی یونیورسٹی کی تمام تر سرگرمیوں کو 31 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ادھر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی طرف سے سری نگر اور جموں میں 19 مارچ اور اس کے بعد لئے جانے والے فاصلاتی طرز تعلیم کے امتحانات تاحکم ثانی معطل کئے گئے ہیں۔کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق یونیورسٹی کی تمام تر تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کو 28 مارچ تک معطل کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کی طرف سے 31 مارچ تک لئے جانے والے تمام انٹریو بھی معطل کئے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے