کرتارپور سے بھارتی سکھ یاتری بغیر ویزا پاکستان آئیں گے،پاکستان اقلیتوں کو بہت اہمیت دیا ہے/ڈاکٹر فیصل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
ہالینڈ کے سفیر کی ملک بدری کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ڈاکٹر محمد فیصل فوٹو:فائل

سرینگر/28نومبر: پاکستان کا کہنا ہے کہ کرتارپور بارڈر کھلنے سے بھارتی سکھ یاتری بغیر ویزا پاکستان آئیں گے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرتار پور کوریڈور کھل جائے گا اور ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ سال بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر سب کو دکھائیں کہ کرتار پور کوریڈور کا کھلنا کس حد تک کامیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کے اعلان کے مطابق کرتارپور بارڈر کھلنے سے بھارتی سکھ یاتری بغیر ویزے کے پاکستان آئیں گے۔پاکستان ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کو بہت اہمیت دیتا ہے، امید ہے آنے والے دنوں میں کرتارپور بارڈر کھلنے سے بہت سارے مواقع میسر آئیں گے۔

Share This Article