کرایہ ناموں کو گاڑیوں اور اسٹینڈوں کے اندر آویزاں کیا جائے: بسنت رتھ کی ٹرانسپورٹروں کو ہدایت

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
21SRNP1: SRINAGAR, FEB 21 (UNI) A file picture of Basant Kumar Rath IGP traffic J&K popularly known as "Singham" for his way of doing duty on road. $

جموں،:: جموں وکشمیر میں حال ہی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریک کا عہدہ سنبھالنے والے بسنت کمار رتھ نے ریاست کے ٹرانسپورٹروں کو سرکار کی طرف سے منظور شدہ کرایہ ناموں کو اپنی گاڑیوں اور اسٹینڈوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسا نہ کرنے والوں اور منظورہ شدہ کرایہ سے زیادہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ مسٹر بسنت رتھ نے جمعرات کو اس حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ’تمام متعلقین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مسافر کرایوں کی فہرست کو گاڑیوں میں، بس اسٹینڈوں، میٹا ڈور اسٹینڈوں، سومو اسٹینڈوں اور آٹو رکشا اسٹینڈوںمیں نمایاں مقامات پر لگائیں‘۔

انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو مسافروں سے منظورہ شدہ کرایہ ہی وصول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے ’انہیں مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سختی کے ساتھ متعلقہ حکام کے منظور شدہ کرایہ ہی چارج کریں۔ زائد کرایہ کی کسی بھی شکایت کو سختی سے دیکھا جائے گا اور قانون کے تحت مناسب کاروائی کی جائے گی‘۔ واضح رہے کہ مسٹر بسنت رتھ نے سڑکوں پر اپنی ڈیوٹی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بالخصوص فیس بک اور ٹویٹر پر اپنی پیار بھری دھمکیوں سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے عادی افراد کی نیندیں پہلے ہی حرام کردی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ محض 13 روز قبل یعنی 9 فروری کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے والے آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نے اس قلیل عرصہ کے دوران ہزاروں لوگوں کو اپنا مداح اور درجنوں بااثر افراد بشمول سیاستدانوں اور اعلیٰ پولیس افسروں کو ناراض کردیا ہے۔

بسنت رتھ نے وی وی آئی پی کلچر کے حوالے سے اپنی ایک فیس بک پوسٹ اور ٹویٹ میں اپنا ارادہ صاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کتاب میں وی وی آئی پی مریض کو اسپتال لے جانے والی ایمبولنس ہے۔ ہر ایک کو میرے اس وی وی آئی پی کو جگہ دینے ہوگی۔ انہوں نے ٹرانسفر کے خوہشمند ٹریفک پولیس اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ کسی سیاستدان کی سفارش کے بجائے انہیں بذات خود ٹیکسٹ میسیج بھیجیں۔ بسنت رتھ کا تعلق ریاست اڑیسہ سے ہے۔ وہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ دی وائر اور انڈین ایکسپریس کے لئے کالم لکھنے کے علاوہ انگریزی زبان میں شاعری بھی لکھتے ہیں۔ یو اےن آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے