کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر کا خفیہ آپریشن، شہریوں کو دھوکہ دینے والا جعلساز گرفتار

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،25جون

کشمیر کی سراغ رساں ایجنسی ’سی آئی کے‘ نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران بلال احمد راتھر ولد عبدالصمد راتھر کو جعلی دستاویزات تیار کرنے اور عوام کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر کے مطابق، بلال احمد، جو کہ آلوچی باغ سری نگر کا رہائشی ہے اور اس وقت ذکورہ حضرت بل میں مقیم ہے، نے مبینہ طور پر ایس ایس پی(سی آئی کے) کے دستخط کے ساتھ جعلی انکوائری نوٹس تیار کی۔ اس جعلی دستاویز کو استعمال کرتے ہوئے اس نے کئی شہریوں سے بڑی رقم وصول کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب متاثرہ افراد نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو بلال نے بہانہ بنایا کہ اس کے بینک اکاؤنٹس جانچ کے تحت ہیں۔ بعد ازاں اس نے انہیں جعلی نوٹس دکھا کر گمراہ کیا۔
سی آئی کشمیر کی ٹیم نے خصوصی کارروائی کے دوران ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا، اور ابتدائی تفتیش کے دوران اس کے موبائل فون سے وہ جعلی انکوائری نوٹس بھی برآمد کی گئی جو اس نے متاثرین کو دکھائی تھی۔ بلال احمد نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن ذکورہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 39/2025 درج کیا گیا ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے دھوکہ باز افراد سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Share This Article