کانگریس نے احتجاجی پٹواریوں کے مطالبات کی حمایت کی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

حکومت فوری طور پر پٹواریوں کے جائز مطالبات کو پورا کرے:ترجمان

سرینگر:۵جون: / کانگریس نے احتجاجی پٹواریوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر پٹواریوں کے جائز مطالبات کو پورا کرے ۔اس سلسلے میں کے این این کو ایک تحریری بیان موصول ہوا ہے کہ جس میں کانگریس نے احتجاجی پٹواریوں کے مطالبات کی حمایت کی ۔ترجمان نے احتجاجی پٹواریوں کے مطالبات کوجائز ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حکومت بغیر کسی تاخیر اِنکے مطالبات کو پورا کرنا چاہئے کیو نکہ اُنکی ہڑتال اور احتجاج سے محکمہ مال کے کام کاج پر منفی اثرارت مرتب ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کی غیر معینہ عرصے کی ہڑتال کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال کے باعث جہاں محکمہ مال پر منفی اثرارت مرتب ہورہے ہیں ،وہیں عام لوگوں کو کافی ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔کانگریس ترجمان نے کہا کہ کانگریس پارٹی پٹواریوں کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے کیو نکہ پٹواریوں کی مانگیں جائز ہیں ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پٹواریوں کی ہڑتال کو ختم کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بغیر کسی تاخیر کے پٹواریوں کے مطالبات کو پورا کرے ۔انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کی ہڑتال سے صرف اورصرف عام لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔کانگریس ترجمان نے کہا کہ پٹواریوں کے مطالبات جائز ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے تئیں امتیازی پالیسی کے بجائے حکومت کو ایک مؤثر طریقہ کار کے تحت اُنکے مسائل حل کرنے چاہئے ۔

Share This Article