کانگریس لیڈر للیتیشور پرساد شاہی کا انتقال
نئی دہلی ،09 جون : کانگریس کے معمر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن للتیشور پرساد شاہی کا ہفتہ کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ (ایمس) میں انتقال ہو گیا۔وہ 98 سال کے تھے۔
مسٹر شاہی جمعرات سے ایمس میں داخل تھے۔
بہار کی سیاست میں کانگریس کے اہم لیڈر مسٹر شاہی 1980 میں رکن اسمبلی بنے۔ اس کے بعد 1984 میں وہ مظفر پور سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے اور مرکز میں تعلیم اور ثقافت کے وزیر رہے۔
یواین آئی.

