ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ کے گھر باہر پُراسرار دھماکہ ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پونچھ:16ستمبر

ضلع ترقیاتی کونسل ممبر سرنکوٹ کے گھر کے باہر رات دیر گئے پُراسرار دھماکے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے

پولیس ذرائع نے بتایا کہ رات دیر گئے ڈی ڈی سی ممبر سورنکوٹ سہیل ملک کے گھر کے باہر دھماکہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ڈی ڈی سی ممبر کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور فوج کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی نوعیت پتہ کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں

Share This Article