باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: ڈی جی سی آر پ ایف نے کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

ڈی جی سی آر پ ایف نے کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا

Last updated: جنوری 31, 2026 8:55 شام
6 مہینے ago
Share
SHARE

سری نگر،31جنوری

سی آر پی ایف کےڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ نے سری نگر کے دو روزہ دورے کے دوران وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے متعدد اہم مقامات کا دورہ کیا، سیکورٹی اجلاسوں کی صدارت کی، جوانوں سے براہ راست گفتگو کی اور نئے قائم شدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا۔

جمعرات کی دوپہر سری نگر ہوائی اڈے پہنچنے کے فوراً بعد ڈی جی سی آر پی ایف 54 بٹالین نشاط روانہ ہوئے، جہاں ان کے ہمراہ سپیشل ڈی جی آپریشنز راجیش کمار، آئی جی کشمیر سیکٹر اور آئی جی سری نگر سیکٹر موجود تھے۔ ڈی جی نے بٹالین کے معائنے کے ساتھ ایک اہم آپریشنل میٹنگ کی صدارت کی اور زمینی صورتحال کے بارے میں بریفنگ لی۔بعد ازاں انہوں نے ہیڈکوارٹر سری نگر سیکٹر کا دورہ کیا جہاں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈی جی نے نئے قائم شدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہائی ٹیک نگرانی، کوآرڈی نیشن سسٹمز اور ریئل ٹائم آپریشنل ریسپانس کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امر کو بھی دوہرایا کہ سی آر پی ایف وادی میں کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔

ڈی جی جی پی سنگھ نے کہا کہ فورس دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کو بروقت ناکام بنانے اور امن برقرار رکھنے میں ہمیشہ اولین صف میں رہی ہے اور یہی عزم آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی تحفظ، آپریشنل ہم آہنگی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔اپنے دوسرے روز، یعنی 31 جنوری کو ڈی جی نے گروپ سنٹر سری نگر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینیئر کمانڈرز کے ساتھ سیکورٹی صورتحال اور فورس کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی مشاورت کی۔ اجلاس میں موجودہ خطراتی رجحانات، انسدادِ دہشت گردی حکمت عملی، حساس علاقوں میں تعیناتی اور زمینی سطح کے چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔

اسی روز ڈی جی نے 44 بٹالین کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں سے ’سینک سمیلن‘ میں براہ راست گفتگو کی، ان کے مسائل سنے، آپریشنل تجربات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کے حوصلے بڑھائے۔ اپنے خطاب میں جی پی سنگھ نے سی آر پی ایف اہلکاروں کی بہادری، فرض شناسی اور مادر وطن کے لیے غیر متزلزل خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورس کا ہر جوان قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ڈی جی نے یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ سی آر پی ایف اپنے پیشہ ورانہ جذبے، آپریشنل مہارت اور عوام دوست روایات کے ساتھ ملک کی خدمت جاری رکھے گی اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔اس دو روزہ دورے کے دوران ڈی جی سی آر پی ایف نے وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ فورس اپنی تیاریوں، ٹیکنالوجی اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے امن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

You Might Also Like

بمنہ سرینگر میں آگ کی واردات میں رہائشی مکان کو نقصان
ایس ایس اے اساتذہ کی ریلی پر پولیس کی یلغار
گیس سلنڈر پھٹ جانے سے 24سالہ دوشیزہ لقمہ اجل ، ہائی ہامہ کپواڑہ میں کہرام
ویڈیو: بٹہ مالو کے تاجروں کا ایک مرتبہ پھر احتجاج
سردی کے لہر باوجود شہر سمیت شما ل و جنوب میں بجلی کی آنکھ مچولی سے ہاہا کار
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ پاکستانی ڈورن پر بی ایس ایف کی فائرنگ
Next Article آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کا سرینگر میں احتجاج

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
بھارتتازہ ترینملٹی میڈیا

سال رواں کے جون ماہ تک 1 کروڑ سے زیادہ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا/ مرکز

By
2 سال ago
جعلی تقرری آرڈر پیش کرکے محکمہ تعلیم میں شامل ہونے والے استاد کا پردہ فاش
قصبہ سوپور کی تجارتی ،سیاسی اور عوامی سطح پر ایک ممتاز حیثیت ، فیڈریشنز اور یونینوں کی آپسی مخاصمت سے روبہ زوال ہونے کا قوی اندیشہ
نیویارک کے اٹارنی جنرل نے دیا استعفی
ہر گھر ترنگا تحریک کے جذبے کے تحت آئیے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی ڈی پی کو تبدیل کریں / وزیر اعظم مودی
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?