ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کا دورہ پلوامہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، جنوبی کشمیر رینج جاوید اقبال متوضلع پلوامہ کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ کے کانفرنس ہال میں جرائم اور سیکورٹی کا جائزہ لینے کے ایک جامع اجلاس کی صدارت کی۔

میٹنگ میں ایس ایس پی پلوامہ تنوشری کے ساتھ پلوامہ پولیس کے دیگر سینئر افسران بشمول سپروائزری افسران، ایس ایچ اوز، اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران جرائم کی مجموعی صورتحال، مقدمات کی تفتیش، این ڈی پی ایس کے معاملات اور احتیاطی تدابیر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی نے ضلع میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور انسداد دہشت گردی گرڈ کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ موجودہ سیکورٹی کے منظر نامے کا بھی جائزہ لیا۔

Share This Article