ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان سے ہلچل، کہا "خشوگی کے قتل کے لئے سعودی شہزادہ کونہیں ملے گی سزا”۔

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

 

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات کا واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان پرالزام ہے کہ ان کے اشاروں پرہی امریکی صحافی جمال خشوگی کا قتل کیا گیا تھا۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کل "سعودی عرب سے امریکہ کا مضبوط رشتہ قائم رہے گا۔ امریکہ میں وہ سرمایہ کاری کے لئے بھی تیارہیں”۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ کی خفیہ ایجنسی کو جمال خشوگی کے قتل کے بارے میں تمام اطلاعات ہیں۔

بیان میں آگے لکھا گیا ہے "ہوسکتا ہے کہ محمد بن سلمان کو اس قتل کے بارے میں معلوم ہو…. یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس میں ان کا ہاتھ ہو بھی یا نہیں بھی۔ 100 فیصد کچھ نہیں کہا جاسکتا”۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے آئندہ ہفتے ارجنٹینا میں ہونے والے  جی 20 کی میٹنگ میں ملاقات بھی کریں گے۔

 

واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی کی دواکتوبرکوترکی کے استنبول واقع سعودی عرب کے سفارت خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں سعودی بادشاہ سلمان پرانگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ فی الحال امریکہ اس نتیجے پرنہیں پہنچ سکا ہے کہ جمال خشوگی کا قتل کس نے کیا۔

Share This Article