ڈورو-ویری ناگ میں تعزیتی ہڑتال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

ڈورو اننت ناگ : جنوبی قصبہ اننت ناگ کے ڈورو ویری ناگ میں ہفتہ کو مسلسل تیسرے روز جاں بحق جنگجو کی یاد میں تعزیتی ہڑتال رہی .

اطلاعات کے مطابق ڈورو ویری ناگ اننت ناگ میں ہر طرح کی دکانیں ،کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ ہڑتال کے باعث سڑکوں سے ٹریفک کی نقل وحرکت بھی متاثر رہی ÷

ہڑتال اور ٹریفک نہ ہونے کے باعث سرکاری اور غیر سکاری تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل متاثر رہا .ڈورو ویری ناگ میں ہفتہ کو مسلسل تیسرے روز معمولات زندگی متاثر رہے.

یاد رہے کہ آصف ملک ساکنہ ویری ناگ گاسی گنڈ ڈورو ویری ناگ اننت ناگ جمعرات کو میں فوج وفورسز کے ساتھ ایک شوٹ آئوٹ میں جاں بحق ہوا تھا جبکہ اس معرکہ آرائی میں فوج کا ایک اہلکار بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا اور دو دیگر اہلکار زخمی ہوئے تھے.انجینئر نگ گریجویٹ ملک لشکر طیبہ نامی عسکری تنظیم کا اعلیٰ کمانڈر تھا .

Share This Article