تعمیر وترقی ،روزگار کی فراہمی اور امن وامان کے دعوے سراب ثابت
سرینگر:۹،جون/ کانگریس کے ریاستی سدر غلام احمد میر کی صدارت میں سرینگر مین پارٹی کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں جموں وکشمیر کی موجودہ سیاسی ،سماجی صورتحال اور انتظامی امورات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔غلام احمد میر نے پی ڈی پی ،بھاجپا حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے ۔کے این این کے مطابق سرینگر میں کانگریس پارٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس کی صدارت پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کی ۔ایک تحریری بیان کے مطابق اس اجلاس میں ریاست خاص طور پر وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس اجلاس میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈران نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر نے پی ڈی پی ،بھاجپا حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم دلچسپی کے باعث لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ بے روزگار کے خاتمے کے حوالے سے موجودہ حکومت کے دعوے سراب ثابت ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کا کہیں کوئی نام ونشان ہی نہیں جبکہ حکومت کی جانب سے کئے گئے بلند بانگ دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی حامل کے مسائل کو حل کرنے کیلئے لوگوں تک پہنچنے کی ضرورت ہے ،لیکن حکومت زمینی سطح پر کہیں نظر ہی نہیں آرہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ جب سے ریاست میں پی ڈی پی ،بھاجپا کی حکومت وجود میں آئی ہے ،تب سے کشمیر کی سیکورٹی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے ۔بیان کے مطابق کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے الزام عائد کیا کہ دونوں حکومتی جماعتوں پی ڈی پی اور بھاجپا نے حساس معاملات پر لوگوں کا استحصال کیا جبکہ لوگوں کے جذبات واحساسات کے ساتھ بقول انکے کھلواڑ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بھاجپا نے اقتدار میں آنے کیلئے رائے دہندگان کو گمراہ کیا ۔انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہری ہلاکتوں کے لامتناعی سلسلے کے نتیجے میں صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد کو بحال کرنے کیلئے ریاستی اور مرکزی حکومت کو فوری نوعیت کے اعتماد سازی کے اقدامات اٹھانے چاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ لوگوں کو یہ امید تھی کہ اُنکے مسائل ومشکلات کو ایڈریس کیا جائیگا ،اُنہیں روزگار ملے گا اور تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوگا ،ریاست نئی بلند یوں کو چھو ئے گی ،سلامتی صورتحال میں بہتری آئے گی ،تاہم موجودہ حکومت توقعات پر پوری طور طرح سے کھرا نہیں اُتری ۔غلام احمد میر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات کو معمول پر لانے اور امن وامان کی خاطر کانگریس کام کرتی رہے گی جبکہ تینوں خطوں کے عوام کے مسائل کو ہر سطح پر اُجاگر کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی صرف امن اور ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔اس جلاس میں کانگریس کے سینئر لیڈر تاج محیالدین ،نائب صدر محمد انور بٹ ،ترجمان فاروق اندرابی ،جنرل سیکریٹریز سریندر سنگھ چنی ،شمیمہ اقبال ،سینئر لیڈر جی این میر لسجن ،ضلع صدور زاہد حسین جان ،حاجی فاروق میر ،عبدالقیوم شاہ ،جی ایم میر ،امتیاز پرے ،عرفان نقیب ،نثار احمدمنڈو اور دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا ۔

