پی سی آئی ٹیم نے شجاعت بخاری کے دفتر کا دورہ کیا، ادارے سے وابستہ ملازمین کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کیا

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پی سی آئی ٹیم نے شجاعت بخاری کے دفتر کا دورہ کیا، ادارے سے وابستہ ملازمین کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کیا

سری نگر ، 3 جولائی : جموں وکشمیر میں میڈیا کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے یہاں آنے والی پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) کی سہ رکنی کمیٹی نے گذشتہ شام سرکردہ صحافی مرحوم سید شجاعت بخاری کے دفتر کا دورہ کرکے ادارے کے منتظمین اور ملازمین سے تفصیلی بات چیت کی۔ سینئر صحافی پروات کمار داش، یو این آئی ایڈیٹر اشوک اپادھیائے اور ماہر تعلیم پروفیسر سشما یادو پر مشتمل پی سی آئی کی سہ رکنی کمیٹی پیر کی شام یہاں پریس کالونی میں واقع ’کشمیر میڈیا گروپ (کے ایم جی)‘ کے دفتر پر پہنچی اور ادارے کے منتظمین اور ملازمین سے قریب دو گھنٹوں تک بات چیت کی۔
کشمیر میڈیا گروپ انگریزی روزنامہ ’رائزنگ کشمیر‘، اردو روزنامہ ’بلند کشمیر‘، کشمیری روزنامہ ’سنگرمال‘ اور ہفتہ وار اردو میگزین ’کشمیر پرچم‘ شائع کرتا ہے۔ تین زبانوں (انگریزی، اردو اور کشمیری) میں لکھنے کا ہنر رکھنے والے شجاعت بخاری ادارے کی طرف سے شائع ہونے والی چاروں اشاعتوں (رائزنگ کشمیر، بلند کشمیر، سنگرمال اور کشمیر پرچم) کے مدیر اعلیٰ تھے۔ رائزنگ کشمیر کے ایک صحافی نے یو این آئی کو بتایا کہ پی سی آئی ٹیم نے شجاعت بخاری کے قتل کو ایک المیہ اور بہت بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے ادارے کے منتظمین اور ملازمین کی صلاحیوں اور پیشہ کے تئیں عزم کو سراہا۔
انہوں نے بتایا ’پی سی آئی ٹیم نے ادارے کے منتظمین اور ہمارے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ ٹیم نے ہمیں بتایا کہ شجاعت صاحب نے ایک ادارہ کھڑا کیا ہے اور اس کو مستحکم کرنا اور زندہ رکھنا آپ کی بنیادی ذمہ داری ہے‘۔ مذکورہ صحافی کے مطابق پی سی آئی ٹیم نے ادارے سے وابستہ منتظمین اور صحافیوں کو اس بات کے لئے شاباشی دی کہ شجاعت بخاری کے قتل کے عظیم سانحہ کے باوجود آپ نے ’رائزنگ کشمیر‘ کی اشاعت کا سلسلہ جاری رکھا۔
جاری یو این آئی۔

Share This Article