حیدرآباد 11جنوری (یواین آئی )ملک کے کارٹوسیٹ ٹو سلسلہ کے سٹلائٹ پی ایس ایل وی سی 40کی الٹی گنتی آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ میں آج صبح پانچ بجکر 29منٹ پر شروع ہوئی۔
ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو)کل 9بجکر 28منٹ پر زمین کے مشاہداتی سٹلائیٹ کو دیگر چھوٹے معاون مسافر سٹلائیٹس کے ساتھ چھوڑے گا۔اس میں 6 بیرونی ممالک بشمول کینڈا،فن لینڈ،فرانس ، جنوبی کوریا ،برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرو کے مزید دو سٹلائیٹس شامل ہیں۔
کارٹو سیٹ دو سلسلہ ، ریموٹ سنسنگ سٹلائیٹ ہے۔یہ زمین کے مشاہدہ والا سیٹلائٹ ہے۔ یہ عصری معیار کی تصاویر کی فراہمی کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے ذریعہ کارٹوگرافک‘ اربن اور رورل اپیلیکیشنس‘ ساحلی اراضی کے استعمال‘ روڈ نیٹ ورک پر نگرانی‘ کی تقسیم‘ اراضی کے نقشوں کی تیاری‘ جغرافیائی و انسان کے بنائی ہوئی خصوصیات کے سمت کی تبدیلی‘ ایل آئی ایس اور جی آئی ایس اپیلیکیشنس کی معلومات حاصل ہوں گی۔ دیگر دو سٹلائیٹس جس کو ہندوستان نے تیار کیا ہے میں ٹکنالوجی ڈیمانسٹریٹر اور بادل کے تجزیہ کرنے والا سٹلائیٹ بھی شامل ہے۔
اس سٹلائٹ کو چھوڑنے پر گہری نظر رکھی جائے گی کیونکہ اسرو کا پی ایس ایل وی راکٹ 31 اگست کو ناکام ہوگیا تھا۔
پی ایس ایل وی سی 40کی الٹی گنتی شروع
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
