پہلگام حملہ : ہم نہ بھولیں گےاور نہ ہی معاف نہیں کریں گے/ منوج سنہا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہندوستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں لیفٹنٹ گورنر کے دفتر نے لکھا ” سال2025کے اس دن پہلگام میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے معصوم جانوں کو عاجزانہ خراج عقیدت۔ ان کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہے۔ میرے خیالات اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ نہیں بھولیں گے“۔
اس میں مزید کہا گیا”ہم معاف نہیں کریں گے، یہ ہمارا پختہ عہد ہے۔ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ ہم جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم اور پختہ عزم کا عہد کرتے ہیں۔

Share This Article