پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل گیارہویں دن کمی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل گیارہویں دن کمی

نئی دہلی 09 جون : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کو مسلسل گیارہویں دن کمی درج کی گئی۔ راجدھانی دہلی میں ڈیزل کی قیمت 30 پیسے اور پٹرول کی 40 پیسے کم ہوکر بالترتیب 77.02 اور 68.28 روپے فی لیٹر رہ گیا۔
گزشتہ گیارہ دن کے دوران پٹرول 1.41 روپے اور ڈیزل 1.03 روپے پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ اس سے پہلے 14 مئی سے 29 مئی تک دونوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا اور قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔
29مئی کو راجدھانی میں پٹرول کی قیمت ریکارڈ 79.68 روپے اور ڈیزل کی 69.31 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا تھا۔ ممبئی میں 29 مئی کو پٹرول 86.24 روپےاورڈیزل 73.79 روپے فی لیٹر کے اعداد و شمار کو چھو گیا تھا۔
کولکاتا میں ہفتہ کو پٹرول کی قیمت 79.68 روپے اور ڈیزل کی 70.83 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں دونوں ہی ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگے ہیں۔ یہاں پٹرول 84.84 روپے اور ڈیزل 72.70 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں قیمت بالترتیب 79.95 روپے اور 72.08 روپے فی لیٹر ہے۔
یواین آئی.

Share This Article