پوٹن کے ساتھ شمالی كوريا پر بھی بات چیت ہوئی:ٹرمپ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پوٹن کے ساتھ شمالی كوريا پر بھی بات چیت ہوئی:ٹرمپ

واشنگٹن، 18 جولائی : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پیر کو روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہو نے والی گفت و شنید کے دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو لے کر بھی بات چیت کی۔اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کو کم کرنے پر بھی غو ر وخوض کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس میں منگل کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے لئے اپنےجوہری ہتھیار ختم کرنے کی کوئی خاص وقت کی حد نہیں ہے اور اس معاملے کو لے کر کوئی جلد بازی کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔قابل غور ہے کہ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں پیر کو مسٹر ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ایک تاریخی ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

Share This Article