پونچھ میں گولی بارودی کی بھاری کھیپ ضبط

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پونچھ:٦،جولائی :/ ریاستی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران پونچھ کے ایک جنگل سے بھاری مقدار میں بارودی مواد ضبط کیا گیا ۔اس سلسلے میں کے این این کو ملی تفصیلات کے مطابق پولیس و فورسز نے مشترکہ طور پر باری رکھ جنگل مینڈ ھر پونچھ میں مشترکہ طور پر تلاشی آپریشن شروع کیا ،جس دوران فوج وفورسز کی مشترکہ ٹیم نے مذکورہ جنگل میں جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کو پایا ۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کارروائی کے دوران زیر زمین بنائی گئی کمین گاہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد ضبط کیا گیا ۔ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے بتایا کہ جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کو باری رکھ جنگل مینڈ ھر پونچھ میںتباہ کیا گیا ،جہاں سے ایک اے کے56رائفل ،11آئی ای ڈی اور1200گولیاں ومیگزین،گرینیڈ ،نقشے اور ڈیٹی نیٹرس شامل ہے ۔کے این این

Share This Article