پونچھ میں کنٹرو لائن پر فوجی اہلکاروں نے پاکستانی ڈرون پر گولیاں چلائیں

The Border Security Force shot down a quad-copter drone suspected to be carrying narcotics . (File Representational Photo)

جموں، 9 جولائی

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فوجی جوانوں نے پیر کی شام ایک پاکستانی ڈورن پر گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ واپس چلا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی شام قریب سوا بجے فوجی جوانوں نے ایک ہزار فٹ سے زیادہ کی بلندی پر ایک پاکستانی ڈورن کو اڑتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ مستعد جوانوں نے ڈورن کو دیکھتے ہی اس پر گولیاں چلائیں تاکہ اس کو گرایا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم یہ ڈرون واپس جانے میں کامیاب ہوا۔

Share This Article