پونچھ میں در اندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی علی الصبح سیکورٹی فورسز نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر 2 ملی ٹنٹوں کو مار گرایا۔

جموں نشین ایک دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برٹوال نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی پر گڑھی بٹالین علاقے میں پیر کی علی الصبح فوج کی ایمبش پارٹی اور ملی ٹنٹوں کے درمیان آمنا سامناہوا۔انہوں نے کہا: ‘دو افراد کی دگوار تروا علاقے میں ایل او سی پر نقل و حمل دیکھی گئی’۔

ان کا کہنا تھا: ‘فائرنگ کے دوران ایک ملی ٹنٹ کو گرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ دوسرے نے بھاگنے کی کوشش کی اور اس دوران اس کو بھی گولی لگ اور ایل او سی کے نزدیک گرتے ہوئے دیکھا گیا’۔

دفاعی ترجمان نے کہا کہ فوج اور پولیس کا یہ مشترکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

بتادیں کہ اتوار کے روز راجوری میں سیکورٹی فورسز نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک در انداز کو مار گرایا تھا

Share This Article