پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری کا تبادلہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں:ہند پاک کے درمیان سرحدی کشیدگی وتناﺅ میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے ،جس دوران صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں ایک مرتبہ پر حد متارکہ پر آر پار گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔تاہم طرفین کے مابین ہوئی گولہ باری کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

صوبہ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) میں ہفتہ کو پاکستان کی طرف سے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

انہوں نے بتایا ’پاکستانی فوج نے ہفتہ کی صبح7 بجکر 45 منٹ پر پونچھ میں ایل او سی کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں ہلکے اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے کے علاوہ مارٹر شلنگ بھی شروع کی‘۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے