پونچھ سڑک حادثے میں 11مسافر زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 28 مارچ

پونچھ ضلع کے منگنار ٹاپ کے نزدیک میٹاڈارکو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گیارہ مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر پونچھ کے مگنار ٹاپ کے نزدیک اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار گیارہ مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔زخمیوں کی شناخت محمد اسلم ولد حکیم الدین ساکن منگنار ، ہرجیت سنگھ ، عبالمجید ، نریندر کمار ،نذیر حسین، نصرت نیاز ، رقیہ بیگم، رخسانہ کوثر ، رشید احمد ، نیرام کمار ، دیپانشو کمار کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

Share This Article