پونچھ : سرنکوٹ میں دو فوجی غرقآب، ریسکیو آپریشن شروع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 08 جولائی

پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں ہفتے کے روز دو فوجی جوان لاپتہ ہو گئے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں غرقآب ہو ئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ کے ڈوگرہ کے قریب دریا کے کنارے دو فوجی اہلکار پیر پھسل جانے کے نتیجے میں غرقآب ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج اورپولیس کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔یو این آئی

Share This Article