پٹیالہ: (یواین آئی):: پنجاب کے پٹیالہ ضلع میں آج علی الصبح ایک فوڈ پروسیسنگ یونٹ سے امونیہ گیس کے رساؤ کی وجہ سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور 11 دیگر کی طبیعت خراب ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گیس سے متاثر لوگوں کو راجندر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سبزیوں کومحفوظ رکھنے کی فریزنگ گودام میں درجہ حرارت کم کرنے والے آلات سے گیس لیک ہونے کی بات سامنے آررہی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق رات میں امونیہ گیس کی لیک کی شروعات ہوئی جو صبح تک جاری رہی۔
واقعہ کے بعد انتظامی، پولیس اور طبی محکمہ کے افسران موقع پت پہنچ چکے ہیں۔

