کورٹ کمپلیکس ایک مرتبہ پھر نشانہ
سرینگر/15 جون/سی این ایس / جنوبی قصبہ پلوامہ اُس وقت گولیوں کی گن گرج سے لرز اُٹھا جب جنگجوؤں نیرواں ہفتے کے دوران ایک مرتبہ پھر کورٹ کمپلیکس کی حفاظت پر تعینات فورسز اہلکاروں پر شدید فائرنگ کی اور گرینیڈ داغا۔اس دوران متحرک فورسز اہلکاروں نے جوابی کاروائی عمل میں لائی اور طرفین کے درمیان 20 منٹ تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔سی این ایس کے مطابق قصبہ پلوامہ اور اسکے نز دیکی علاقہ میں دوران شب اس وقت اہلکاروں نے جوابی۔کاروائی عمل میں لائی اور اسطرح طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا تاہم فایرنگ کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ادھر فائرنگ کے اس واقعے کے بعد فورسز نے اس پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی عمل میں لائی تاہم حملہ آور مشتبہ جنگجوؤں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔قابل زکر ہے کہ رواں ہفتے کے دوران یہ کورٹ کمپلیکس پر جنگجوؤں کا دوسرا حملہ تھا جبکہ اس سے قبل حملے میں پولیس کے دو اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔

