پسیاں گرآنے سے سرینگر ،جموں شاہرا ہ پر ٹریفک کی روانی متاثر 

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo
سرینگر:سرینگر ۔جموں شاہراہ پر منگلوار کی صبح اُس وقت ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جب مگر کوٹ کے مقام پر اچانک پسیاں گر آئیں ۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر پسیاں اور چٹانیں کھسک آنے کے باعث احتیاطی طور پر ٹریفک کی آوا جاہی کو روک دیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق پیر پنچال پہاڑی سلسلے کو چیرتی ہوئی سرینگر ۔جموں شاہراہ پر مگر کوٹ کے مقام منگلوار کی صبح8بجکر 20منٹ پسیاں گر آئیں جسکی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی آوا جاہی کو روک دیا گیا ۔عینی شاہدین نے اِس منظر کو موبائیل فون میں عکس بند کیا ۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ مگر کوٹ رامسو کے مقام پر پہاڑی کا ایک حصہ اچانک گر نے لگا اور سارا ملبہ سرینگر ۔جموں شاہراہ پر گر آیا ۔شاہراہ پر رکاوٹیں پیدا ہوئیں جسکی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر ہوئی ۔
ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ پر پسیاں اور چٹانیں کھسک آنے کے باعث احتیاطی طور پر ٹریفک کی آوا جاہی کو روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی تجدید ومرمت اور بحالی کا کام انجام دےنے والی تعمیراتی ایجنسی نے شاہراہ سے رکاوٹیں آنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور ہری جھنڈی ملنے کے ساتھ ہی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال کردی جائیگی ۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے