پریس کالونی سرینگر میں الیکٹرکل کنٹریکٹرس کا احتجاج

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
واجب الادا بلیں واگذار کرنے کا کیا زور دار مطالبہ

واجب الادا بلیں واگذار کرنے کا کیا زور دار مطالبہ

سرینگر: الیکٹرکل کنٹریکٹرس اور سول کنٹریکٹرس نے پریس کالونی سرینگر میں ای این ایس اور محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 4برسوں سے زیر التواءمیں رکھی گئی واجب الادا بلوں کو واگذار نہ کرنے کی وجہ سے ان کے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

سرینگر پریس کالونی میں الیکٹرکل کنٹرس اور سول کنٹریکٹرس نے محکمہ پی ڈی ڈی اور ای این ایس کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار برسوں سے زیر التواءمیں پڑی بلیوں واگذار نہیں کی جارہی ہے جبکہ کئی بار یقین دہانیوں کے باوجود بھی مذکورہ محکمہ نے ان کی واجب الادا رقومات کو واگذار نہ کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ وہ اپنے بچوں کے سکول کا فیس بھی ادانہیں کرپارہے ہیں جو ان کے بچوں کے مستقبل کو مخدوش بنائے گا۔

احتجاج پُر مجبور ہونے والے کنٹریکٹرس نے گورنر انتظامیہ اور ڈویژن کمشنر کشمیر سے مود بانہ اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ محکمہ جات کو اس بات کا پابند بنائیں کہ کنٹریکٹرس کی واجب الادا بلیں واگذار کریں بصورت دیگر مذکورہ کنٹریکٹرس احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔

Share This Article