پاکستان کے حق میں جاسوسی کرنے کا الزام ، ہندوستا نی سفارتکار کے باور چی گرفتار

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /24مئی / اتراکھنڈ ریاست کے ایک باورچی کو ایک ہندستانی سفارتکار کے گھر میں پاکستان میں کام کررہا تھا کو کل جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ 35سالہ رمیش سنگھ چتوگڑھ گراری گاؤں کے رہنے والے ہیں اور وہ پاکستان کی آئی ایس آئی ایجنسی کے لئے کام کررہا تھا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ہندستان کے دفاعی اتاچی کے گھر پر آئی ایس آئی کی مدد سے جاسوسی کے آلے نصب کئے تھے اور حساس معاملات کے بارے میں انہیں باخبر بھی کرتا رہا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اترپردیش کی پولیس نے فوجی ایجنسیوں کے اہلکاروں کیساتھ کل ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور انہیں گرفتار کیا گیا ۔ ا ن کے بڑے بھائی ہندستانی فوج میں ملازم ہیں ۔ رمیش سنگھ کو کل عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں ریمانڈ کے لئے لکھنو بھیجا گیا ۔ ایک اطلاع کے مطابق رمیش سنگھ کھیتی باڑی کا کام کررہاتھا او ران کے ایک رشتے دار نے ان سے کہا کہ سفارتکار کو ایک باورچی کی ضرورت ہے۔ اور اس کے لئے انہیں پاکستان جانا پڑیگا ۔ او راسی دوران وہ آئی ایس آئی کے رابطے میں آگئے انہو ں نے 2015سے لیکر 2017تک سفارتکار کے گھر پر کام کیا ۔ اس دوران انہوں نے کچھ حساس دستاویز پاکستانی خفیہ ایجنسی کو پیش کئے۔ رمیش سنگھ واپس آنے کے بعد اپنے کام کاج میں مصروف تھا اورانہیں 8لاکھ کا قرض بھی چکا دیا ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ انہوں نے پاکستان کتنے پیسہ ملا ہے۔

Share This Article