پاکستان کو بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہئے : پرویز مشرف

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

موجودہ حکومت کی آدھی کابینہ تو وہی ہے جو میرے دور حکومت میں تھی

سرینگر/24فروری/: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہئیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ مجھے ایسی بیماری ہوگئی ہے کہ میں ہل نہیں سکتا، مجھے ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ پاکستان میرا ملک ہے اور یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں پاکستان نہ جاؤں لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ مار کرنہیں جاؤں گا، ہماری جماعت موجودہ حکومت کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی کیونکہ موجودہ حکومت کی آدھی کابینہ تو وہی ہے جو میرے دور حکومت میں تھی، اس لحاظ سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ وقت میری وطن واپسی کے لیے بہترین ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک مضبوط اور بڑا ملک ہے اور اسرائیل سمجھتا ہے کہ اگر اس کے پاکستان سے تعلقات اچھے ہوجائیں تو اس کے اثرات پوری مسلم دنیا پر پڑیں گے، پاکستان کو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہئیں، میں نے اپنے دورِ حکومت میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے بہت کام کیا تھا.

Share This Article