پاکستان میں سڑک حادثہ: 6 افراد ہلاک،15 زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پاکستان میں سڑک حادثہ: 6 افراد ہلاک،15 زخمی

اسلام آباد، 5 جولائی : پاکستان کے رحیم یار خان ضلع میں فتح پور کے قریب جمعرات کی صبح ٹرک اور بس کی ٹکر میں کم از کم چھ افراد کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
پاکستان ریڈیو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ قومی شاہراہ پر ہوا۔ ریلیف ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے نواحی علاقہ فتح پورپنجابیاں کے قریب شاہراہ پرمسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، تصادمکے نتیجے میں دو خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ15شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو موٹروے اورپنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو نے جائے حادثہ کو کارڈن آف کرکے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اورزخمیوں کو شیخ زائد اسپتال منتقل کردیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا، حادثے کا شکار بس کا ملبہ ہٹا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔
یو این آئی.

Share This Article