پاکستان باز نہیں آیا تو سخت کارروائی کریں گے:جنرل راوت

نئی دہلی: آرمی چیف نے پھرپاکستان کودھمکی دی کہ اگرہمسایہ ملک نے ہمیں مجبورکیاگیاتوہم دوسراراستہ اختیارکرکے باضابطہ فوجی کارروائی عمل میں لائیں گے۔جنرل بپن راوت نے خبردارکیاکہ اگرپاکستان در اندازوں کی مدد سے باز نہیں آیا تو ہم سخت کارروائی کریں گے ۔انہوں نے پاکستانی فوج پرجنگجوﺅں کودراندازی میں مددفراہم کرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ اب کشمیرمیں پاکستان کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی ۔

میڈیا رپورٹس سوموارکو 70ویں بھارتی آرمی ڈے کے موقعے پرنئی دہلی میں تقریب منعقدہوئی ۔ دارالحکومت دہلی میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا اور آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پریڈ کے دوران سلامی لی۔فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے پاکستانی فوج پرجنگجوﺅں کودراندازی میں مددفراہم کرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ اب کشمیرمیں پاکستان کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی ۔

خبررساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیاکے مطابق 70ویں بھارتی آرمی ڈے کے موقعے پرنئی دہلی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہناتھاکہ پاکستان کشمیرمیں حالات کوبگاڑنے کیلئے جنگجوﺅں کی امدادواعانت جاری رکھے ہوئے ہے۔

جنرل بپن راوت نے پاکستانی فوج پرجنگجوﺅں کودراندازی میں مددفراہم کرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ ہم اب کشمیرمیں پاکستانی کی کسی بھی سازش کوکامیاب ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری سیکورٹی فورسزایل اﺅسی اوربین الااقوامی سرحدپرپاکستان کی کوششوں کوپوری طاقت سے ناکام بنارہی ہیں ۔آرمی چیف نے پھرپاکستان کودھمکی دی کہ اگرہمسایہ ملک نے اپنارویہ نہ بدلااورہمیں مجبورکیاگیاتوہم دوسراراستہ اختیارکرکے باضابطہ فوجی کارروائی عمل میں لائیں گے۔

فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے پاکستان کو سخت وارننگ دی ہے کہ اگر وہہ دراندازوں کی مددسے باز نہیں آتا ہے تو ہندوستان ایک بار پھر مجبوری میں دوسرا متبادل اپنانے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جنرل راوت نے آرمی ڈے پر یہاں کری اپا پریڈ گراونڈ میں شاندار پریڈ کی سلامی لینے کے بعد اپنے خطاب میں پاکستان سے سخت لہجے میں کہا کہ پاکستان کی فوج دراندازوں کی مدد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے وارننگ دی کہ اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو اور سخت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے میں پوری طرح اہل ہے اور اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو ہندوستان دوسرے متبادل کو بھی استعمال کرسکتا ہے۔

جنرل بپن راوت نے کہا کہ فوج سرحد پر کسی بھی طرح کی ناپاک حرکت کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور ان ناپاک حرکتوں کا پوری طاقت سے جواب دے رہی ہے۔سوشل میڈیا کے غلط استعمال کا ذکر کرتے ہوئے جنرل راوت نے کہا کہ ہمیں چوکنا رہنا ہوگا اور سائبر جرائم سے بھی سختی سے نمٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹکنالوجی کو اپناکر فوج کو اس میں مہارت حاصل کرنی ہوگی کیوں کہ تربیت کے بغیر ان سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے