ٹنگڈار سیکٹر:مزید تین جنگجو جاں بحق،تعداد پانچ تک پہنچ گئی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

طرفین کے مابین جھڑپ میں فوجی اہلکار بھی ہلاک ،آپریشن ہنوز جاری

کپوارہسرحدی کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں حد متارکہ کے نزدیک گزشتہ دو روز سے جاری جنگجوﺅں اور فوج کے درمیان جھڑپ میں مزید 3جنگجو ﺅں کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا،جس کے ساتھ ہی یہاں جاں بحق جنگجوﺅں کی تعداد 5تک پہنچ گئی جبکہ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا ۔

سرحدی علاقے میں مزید جنگجوﺅں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر تلاشی آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ اتوار کو فوج نے اس سیکٹر میں 2جنگجوﺅں کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔

دفاعی ترجمان کے مطابق ٹنگڈار سیکٹر میں مزید 3جنگجو جاں بحق ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ طرفین کے مابین جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا ۔ان کا کہناتھا کہ یہ ایک دراندازی کی کوشش تھی ،جسے فوج نے ناکام بنادیا ۔

اتوار کو جنگجوﺅں اور فوج کے درمیان چھیڑ چکی جھڑپ میں 2جنگجو جاں بحق ہوئے تھے جبکہ پیر کو فوج اور جنگجوﺅں کے درمیان آمنا سامنا ہوا ،جس دوران طرفین کے مابین جھڑپ میں مزید 3جنگجو جاں بحق ہوئے ۔

یاد رہے کہ ہفتہ کے روز سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میںتلاشی کارروائی کا عمل شروع کیا گیا تھا ۔

Share This Article