ٹنل کے آر پار اگلے 24 گھنٹوں میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /09ستمبر / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوںکی پیش گوئی کی ہے۔
ٹنل کے آر پار خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسم میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا ہے
ادھر شبانہ درجہ حرارت کے بارے میںمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں گزشتہ رات 16.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سے قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 14.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں 12.7 ڈگری سلشس جبکہ شہر آفاق گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

Share This Article