ٹارگیٹ کلنگ:جنوبی کشمیر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Indian soldiers take position outside an army camp at Nagrota, in the outskirts of Jammu, India, Tuesday, Nov. 29, 2016. Police said that militants fired indiscriminately and tried to enter an army camp in Nagrota town, triggering a fierce gun battle. (AP Photo/Channi Anand)

سری نگر،17اپریل

جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں غیر مقامی شہری کی ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں جگہ جگہ پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق بجبہاڑہ میں ٹارگیٹ کلنگ کے بعد فوج ، پولیس ، سی آر پی ایف اور دیگرسیکورٹی ایجنسیاں متحرک ہو گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع شوپیاں، پلوامہ ، اننت ناگ اور کولگام میں رات کا گشت تیز کیا گیا ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے معاونین کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے حساس علاقوں میں جگہ جگہ فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جو گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بجبہاڑہ میں غیر مقامی شہری کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن لانچ کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ جائے وقوع کے اردگرد نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کوبھی کھنگالاجارہا ہے تاکہ حملہ آوروں کی شناخت کرکے انہیں انجام تک پہنچایا جاسکے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے سبھی اضلاع میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے تاہم بدھ کی شام ملی ٹینٹ حملے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کے کان کھڑے ہو گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر چناوی جلسوں کے دوران سیکورٹی ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Share This Article