باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: ویڈیو: وار پورہ سوپور میں فورسز اور جنگجوؤں کے مابین خونین معرکہ آرائی ، دو جنگجو جاں بحق ، آپریشن جاری
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

ویڈیو: وار پورہ سوپور میں فورسز اور جنگجوؤں کے مابین خونین معرکہ آرائی ، دو جنگجو جاں بحق ، آپریشن جاری

Last updated: فروری 22, 2019 6:59 شام
7 سال ago
Share
SHARE

فورسز اور مطاہرین کے مابین پُر تشدد جھڑہیں ،قصبہ میں دفعہ 144نافذ ، موبائیل انٹرنیٹ خدمات بھی معطل

سرینگر/22فروری/سی این آئی/ شمالی قصبہ سوپور کے وار پورہ علاقے میں جمعرات کی شام سے جاری خونین معرکہ آرائی میں دو جنگجو ؤں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ اسی دوران علاقے میں پُر تشدد جھڑپیں ہوئی جس کے بعد دفعہ 144نافذ کیا گیا جبکہ افواہوں کی روکتھام کیلئے انتظامیہ نے پورے قصبے میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کی ۔ پولیس ترجمان نے جھڑپ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور تمام صورتحال تلاشی کارروائی ختم ہونے کے بعد ہی واضح ہوگی ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوپور کے وار پورہ علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو جمعرات کے دوپہر علاقے کو محاصرے میں لیا اور وہاں جنگجو مخالف آپرین شروع کیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اُس گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب جمعرات کی رات دیر گئے قریب 10بجے ایک رہائشی مکان میں محصور جنگجوؤں اور فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور جنگجوؤں کے مابین گولیوں کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس دوران فورسز نے مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوؤں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی تاہم وہ بضد رہے جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔ذرائع نے بتایا کہ اندھیر چھا جانے کے بعد آپریشن کو جمعہ کی صبح تک مو خر کر دیا گیا جس کے بعد جمعہ کی اعلیٰ صبح جونہی فوج نے علاقے میں تلاشی آپریشن بحال کیا تو دوبدو جھڑپ کا ایک مرتبہ پھر آغاز ہوا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے جھڑپ کے مقام کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جس دوران فورسز نے انکا راستہ روک لیا جس پر وہ مشتعل ہوئے اور فورسز مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جس دوران فورسز نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کا استعمال کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی دوران فورسز نے علاقے کا محاصرہ تنگ کیا اور علاقے میں دفعہ 144نافذ کیا گیا جس کے بعد جنگجوؤں کے خلاف فیصلہ کن معرکہ آرائی شروع کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے رہائشی مکان پر مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں مکان زمین بوس ہو گیا ہے اور فوج نے مکان کے ملبے سے 2جنگجو ؤں کی نعشیں بر آمد کی ۔جن کی شناخت کرنے کی کوشش جاری ہے ، معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ ادھر پولیس ترجمان کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے وار پورہ سوپور میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران علاقے میں موجود جنگجوؤں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ چنانچہ حفاظتی عملے نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو جنگجوؤں ہلاک ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کی جگہ بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیاجبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور تمام صورتحال تلاشی آپریشن ختم کرنے کے بعد ہی واضح ہو گی ۔ عوام الناس سے ایک بار پھر التماس ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں پر ممکنہ بارودی مواد موجود ہونے کے باعث خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔لوگوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کریں اور جب تک جھڑپ کی جگہ کو صاف کرکے محفوظ قرار نہ دیا جائے تب تک تصادم کی جگہ جانے سے اجتناب کیا جائے۔

You Might Also Like

ویڈیو: ریاست تیز تر بنیادوں پر تمام سطحوں پر ترقیاتی سفر پر گامزن :گورنر
حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانی(رح) کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا
وائرس سے نجات کی خلاصی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائے : مفتی اعظم جموں و کشمیر
جموں وکشمیر میں عید نماز کے روح پرور اجتماعات، سب بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد
فوجی نے گولی مار کر خودکشی کرلی
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article کشمیریوں کے خلاف تشدد آمیز واقعات پر سپریم کورٹ نے سنجیدہ نوٹس لیا
Next Article بھارت نے جنگ مسلط کی تو تو ایسا جواب دینگے کہ ان کی نسلیں حیران رہ جائیگی: میجر آصف غفور

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

تازہ پتھر کھسک جانے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر بند

By
3 سال ago
راجستھان : جسونت سنگھ کے بیٹے مانویندر لڑیں گے وسندھرا کے خلاف انتخاب
ذاکرموسیٰ پنجاب میں سکھ کے بھیس میں گھوم، پنجاب میں ایک مرتبہ پھر ہائی الرٹ اور سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان کا ریکارڈ
سونہ مرگ میں حادثہ ،5افراد زخمی
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?