رواں سال کے دوران 230عسکریت پسندوں کو جاں بحق کیا گیا
سرینگر؍28نومبر: پولیس چیف نے نوید جھاٹ کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس کے دوران اب تک 230جنگجوؤں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔ پولیس سربراہ نے بتایا کہ نوید جھاٹ کی نعش کی حوالگی کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ رجوع کیا جائے گا۔پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ نوید جھاٹ معروف صحافی کے قتل میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔
https://www.facebook.com/TameelIrshadOfficial/videos/564114370685067/
سرینگر میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران پولیس چیف دلباغ سنگھ نے کہاکہ وسطی ضلع بڈگام کے چھتر گام علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ دو عسکریت پسند جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مارے گئے جنگجوؤں میں سے ایک کی شناخت لشکر طیبہ کے آپریشنل کمانڈر نوید جھاٹ کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ ملی ٹینٹ پولیس وفورسز کو کئی کیسوں میں مطلوب تھا اور اُس کی ہلاکت سے عسکریت پسند تنظیم کو شدید دھچکا لگا ہے۔ پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ نوید جھاٹ معروف صحافی شجاعت بخاری کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ انہوں نے کہاکہ رواں برس کے دوران سیکورٹی فورسز نے 230عسکریت پسندوں کو جھڑپوں کے دوران مار گرایا ۔ انہوں نے کہاکہ سرگرم جنگجوؤں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
https://www.facebook.com/TameelIrshadOfficial/videos/2410928702282046/
