ویڈیو: رینزی پورہ اونتی پورہ میں مختصر خونین معرکہ آرائی ، ایم بی اے ڈگری یافتہ حزب جنگجو جاں بحق ، دو فرار

By
7 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پُر تشدد مظاہروں کے بیچ مقامی جنگجو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آبائی علاقے میں سپرد خاک

https://www.facebook.com/officialKPS/videos/827172267653433/

سرینگر/28دسمبر/سی این آئی/ جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے رینزی پورہ میں جمعہ کی اعلیٰ صبح مختصر خونین معرکہ آرائی میں عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ اعلیٰ تعلیم یافتہ مقامی جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ دو دیگر فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ جھڑپ میں مقامی جنگجو کی ہلاکت کی خبر پھلتے ہی ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور مشتعل مظاہرین اور فورسز کے مابین شدید پتھرائو اور ٹیر گیس شیلنگ ہوئی جس دوران کئی افراد مضروب ہوگئے ۔ اسی دوران احتجاجی مظاہروں اور مکمل ہڑتال کے بیچ مقامی حزب جنگجو کو کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آبائی علاقے میں اسلام و آزادی کے حق میں فلک شگاف نعروں کے بیچ سپرد خاک کیا گیا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے رینزی پورہ اونتی پورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو جمعہ کی اعلیٰ صبح محاصرے میں لیا اور وہاں جنگجو مخالف آپرین شروع کیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اُس گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب علاقے میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے محاصرہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پارٹی پر اندھا دھند گولیاں چلائی ۔ذرائع نے بتایا کہ گولیوں کی گن گرج کے ساتھ ہی فورسز نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کارورائی کی اور طرفین کے مابین کچھ منٹوں تک گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے ساتھ ہی جھڑ پ کے مقام سے فورسز نے ایک جنگجو کی نعش بر آمد کی جس کی شناخت اشفاق یوسف وانی ولد محمد یوسف وانی ساکنہ قوئل پلوامہ کے بطور ہوئی جبکہ اس کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے بتایا جاتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مہلوک جنگجو کے مزید دو ساتھی فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ مختصر جھڑپ کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی اور فرار ہونے والے جنگجوئوں کو ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم کسی بھی جگہ انہیں کامیابی ہاتھ نہیں آئی ۔ مہلوک جنگجو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایم بی اے ڈگری یافتہ تھا جبکہ ان کے والد بھی اعلیٰ جنگجو کماندر تھے جو سال 1996میں پلوامہ میں ہی جھڑپ میں دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گیا ہے ۔ ادھر پلوامہ میں مقامی جنگجو کے جاں بحق ہونے کی خبر جونہی پھیل گئی تو بڑی تعداد میں نوجوان سڑکوںپر نکل آئے او رپولیس و فورسز پر سنگ باری شروع کی ۔تشدد پر اُتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے ، پیلٹ گولیوں اور پیپر گیس کا بھی استعمال کیا تاہم صورتحال قابو سے باہر ہوگئی اور پولیس وفورسز نے سڑکوں پرنکل آنے والے نوجوانوں اور سنگ باری کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوا میں گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں پولیس و فورسز کی جانب سے گولیاں چلانے کے دوران کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ مقامی جنگجو کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہی جنوبی ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں دکانیں اور تجارتی مراکز ہوگئے اور پبلک و نجی ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہوگئی۔ مختلف کاموںکے سلسلے میں اپنے گھروں سے باہرنکلنے والے لوگ عجلت میں واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے ۔اسی دوران جونہی ہی مہلوک جنگجو کی نعش آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اسی دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے مہلوک جنگجو کے آبائی علاقے کا رخ کیا جس دوران انہوں نے مہلوک جنگجو کے نماز جناز ہ میں شرکت کی ۔ عین شاہدین کے مطابق مہلوک جنگجو کا نماز جنازہ کئی مرتبہ ادا کیا گیا جس کے بعد اسلام وا ٓزای کے حق میں انہیں آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا ۔ ادھر پولیس ترجمان کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے جمعہ کی اعلیٰ صبح رینزی پورہ اونتی پورہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران علاقے میں موجود جنگجوئوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ ابتدائی گولیوں کے تبادلے ایک جنگجو ہلاک ہواجس کا تعلق عسکری تنظیم حزب سے تھا ۔اور وہ پولیس وفورسز کو کئی کیسوں میں مطلوب تھے۔ مارے گئے جنگجوئوں پولیس وفورسز پر حملوں ، عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں پیش پیش تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ جھڑپ کی جگہ بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ عوام الناس سے ایک بار پھر التماس ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں پر ممکنہ بارودی مواد موجود ہونے کے باعث خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔لوگوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کریں اور جب تک جھڑپ کی جگہ کو صاف کرکے محفوظ قرار نہ دیا جائے تب تک تصادم کی جگہ جانے سے اجتناب کیا جائے۔

Share This Article