وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں کشمیر آج سے ، ٹنل کے آر پار سیکورٹی کے سخت انتظامات

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/03اکتوبر / ٹی آئی نیوز

وزیر داخلہ امیت شاہ کے تین روزہ دورے جموںکشمیر کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ راجوری ، پونچھ اور بارہمولہ میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
معلوم ہو ا ہے کہ جموں کشمیر بھر میں عمومی طور پر اور خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں وزیر داخلہ ریلیوں/عوامی اجتماعات سے خطاب کرنے والے ہیں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ جبکہ چیک پوائنٹس پر 24گھنٹے چوکسی ہے
ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں، جہاں شاہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرنے والے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے چیک پوائنٹس، اور فوجیوں کی اضافی تعیناتی کی گئی ہے۔
اسی طرح بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیموں کی طرف سے چوکسی اور چوبیس گھنٹے گشت جاری ہے۔

Share This Article