وزیر اعلیٰ عمر کی قیاد ت میں کابینہ کا اجلاس :مسافر کرایوں میں 18 فیصد اضافے کی منظوری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں و کشمیر کابینہ نے متفقہ طور پر جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کی گہری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ایک سرکاری ترجمان کے مطابق کابینہ نے مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 18 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی ہے

یہ مطالبہ ٹرانسپورٹروں پچھلے پانچ سالوں سے کر رہے تھے۔ ٹرانسپورٹروں نے 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا تاہم حکومت نے 18 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ترجمان نے کہا کہ حکومت مزید 200 بسیں بھی سڑکوں پر لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے وزرا ، ممبر ان اسمبلی ،اسپیکر اور قائد حزب اختلاف کیلئے ٹی اے ڈی اے اور میڈیکل الاو¿نسز میں اضافے کی مزید منظوری دی۔ایل پی جی کے جاری بحران پر ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایل پی جی کا کافی ذخیرہ ہے اور لوگوں سے گھبرانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ممکنہ بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Share This Article