وزیر اعظم کا جموں و کشمیر کو دسویں عالمی یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کرنے کا موقع فراہم پر مشکور ہوں: منوج سنہا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 21 جون

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں و کشمیر کو دسویں عالمی یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کرنے کا موقع فراہم پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تاریخی ایونٹ سے جموں وکشمیر عالمی نقشے پر نمودار ہوا ہے۔

بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں یوگا کے دسویں عالمی دن کی قیادت کی۔

منوج سنہا نے اس سلسلے میں ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی نے سری نگر میں ہزاروں یوگا شائقین کے ساتھ یوگا کیا’۔

انہوں نے کہا: ‘میں وزیر اعظم کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے جموں و کشمیر کو عالمی یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کرنے کا موقع فراہم کیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تاریخی ایونٹ سے جموں وکشمیر عالمی نقشے پر نمودار ہوا ہے۔

Share This Article