وزیراعلیٰ کی سکمز حکام کو ہدایت

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں// بانڈی پورہ اور گاندربل میں وزیر اعلیٰ کے عوام تک پہنچ پروگراموں کے دوران پیش کئے گئے مسائل کے ازالے کے لئے محبوبہ مفتی نے آج سکمز صورہ سرینگر کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سمبل اور اسے منسلک ملحقہ علاقوں کے 14طبی اداروں کی انتظامی کنٹرول ہاتھ میں لینے کی ہدایت دی۔
اس قدم سے ان طبی اداروں کے کام کاج پر دوہرے کنٹرول کا خاتمہ ہوگا اور ریاست کے اعلیٰ طبی ادارے کی جانب سے مزیدمہارت اورتشخیصی آلات کی فراہمی سے ان اداروں کے کام کاج میں بہتری آنے کی توقع ہے۔
ان طبی اداروں پر دوہرے کنٹرول اور انہیں سکمز کی تحویل میں دینے کی مانگ وزیر اعلیٰ کی جانب سے بانڈی پورہ اور گاندربل میں3 اور 4د سمبر 2017ءکو منعقدہ عوامی شکایات کے ازالہ پروگراموں میں پیش کی گئی تھی۔بانڈی پور ہ اور گاندربل کے متعددعوامی وفود نے ان طبی اداروں پر دوہرے انتظامی کنٹرول کے خاتمے اور انہیں معقول اور مو¿ثر طور خدمات کی فراہمی کے لئے سکمز کی تحویل میں دینے کی مانگ کی ۔
جن طبی اداروں کا انتظامی کنٹرول سکمز ہاتھ میں لے رہا ہے ان میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سمبلی، پبلک ہیلتھ سینٹر ترگام ، نوگام ، اشم اور اوڈینا اور کے این ٹی پی ایچ سی ، یونانی ڈسپنسری ، گنستان و شادی پورہ اور پنزی نارہ ، ڈانگرپورہ ، زالپورہ ، نسبل ، گاڑہ کھڈ ،انکھل ،شلوت اور چک گنستان کے سب سینٹر شامل ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے