واگورہ نوگام میں شبانہ حملہ ،سی آئی ایس ایف افسر ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نوگام : جنگجوئوں نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو شہر کے مضافاتی علاقہ واگورہ نوگام میں قائم "سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس” (سی آئی ایس ایف )پر حملہ کیا .

ذرائع کے مطابق سی آئی ایس ایف کے اہلکار علاقے میں قائم پائور گریڈ اسٹیشن کی حفاظت پر مامورتھے.بتایا جاتا ہے کہ رات ایک بجے کے قریب مسلح جنگجوئوں‌نے یہاں قائم مذکورہ فورسز اہلکاروں کے قائم کردہ پوسٹ پر حملہ کیا .

جنگجوئوں کی فائرنگ کے نتیجے میں "سی آئی ایس ایف” کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شدید زخمی ہوا ،جسے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا .

مہلوک افسر کی شناخت راجیندرپرساد کے بطور ہوئی .ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل نے واقعہ کی تصدیق کی ہے .

(جی این ایس )

Share This Article